نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ مینز سنگلز کے مقابلوں میں ریحان کو واک اوور مل گیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سی اے اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ مینز سنگلز کے مقابلوں میں توصیف، سالار، سعاد ابجد، شفقت، سیف اللہ خالد خواجہ، دانش رضا، کرنل ابجد نے حریفوں کو شکست دے کر اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ محمد ریحان نے تقی عباسی کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔ بوائز انڈر- 18 کے مقابلوں میں حامد یعقوب، حسن بن مفسر اور زلان خان نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ سکندر امین نے نبیل قیوم کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔ بوائز انڈر- 14 کے مقابلوں میں حمزہ عاصم اور حازیمہ عبدالمصود اگلے رائونڈ میں داخل ہوگئے جبکہ لیڈیز سنگلز میں شہر بانو نے زہرا خان کو شکست دی۔