آئیسکوصارفین بجلی کے تمام واجبات بروقت ادا کریں،چیف ایگزیکٹو آفیسر
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)ترجمان آئیسکو کے مطابق سی ای او آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اخلاقی اور قومی ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بجلی کے تمام واجبات بروقت ادا کریں تا کہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔ آئیسکو چیف نے مزید کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام اور بلوں کی بروقت وصولی کو 100فی صدممکن بنانے کے لئے آئیسکو ریجن میں ٹاسک فورسز قائم کردی گئی ہیں جن کی براہ راست وہ خود کر رہے ہیں ۔آئیسکو چیف نے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ٹیموں کی خود قیادت کریں اور فیلڈ میں جاکر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری مہم میں بھرپور حصہ لیںاور کسی قسم کے دبائو میں آئے بغیر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔آئیسکو چیف نے ایکسئین اور ایس ڈی او مری کو حالیہ برفباری اور شدید بارش کے باوجود مری اور ملحقہ علاقوں میںبجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر شاباش دی ہے۔