راول ڈیم میں سیوریج کا پانی ڈالنے پر 124 افراد کے خلاف مقدمات درج
اسلام آباد(اے پی پی) ماحولیاتی تحفظ ٹربیونل نے راول ڈیم کے صاف پانی میں سیوریج کا پانی ڈالنے کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 124 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ماحولیاتی تحفظ ٹربیونل کے ذرائع کے مطابق یہ مقدمات بری امام،بہارہ کہو،بنی گالہ اور مسلم کالونی کے ان رہائشیوں کے خلاف درج کیے گئے ہیں جو راول ڈیم اور اس کے قریبی ندی نالوں کے صاف پانی میں سیوریج کا پانی ڈال رہے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ اس حوالے سے سخت ایکشن لیاجارہاہے اور رہائشیوں کو خبردار کیاگیاہے کہ وہ راول ڈیم سمیت کسی بھی صاف پانی کے نالے اور ندی میں گندا اور سیوریج کا پانی ڈالنے سے باز رہیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائیگی۔