لائف سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے مستحق طلبا و طالبات میں سویٹرتقسیم
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)لائف سپورٹ آرگنائزیشن اور اخوت ویلفیئر کے باہمی اشتراک سے تحصیل گوجر خان کے تین سکولوں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول موہڑہ ٹوپیاں،گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول موہڑہ ٹوپیاں اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کالس کے 150کے قریب مستحق طلباء و طالبات میں سویٹرتقسیم کے گئے،چیئرمین لائف سپورٹ آرگنائزیشن انعام طاہر ملک نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اخوت این جی او کی دکھی انسانیت کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں،نائب صدر لائف سپورٹ آرگنائزیشن فرزانہ معیز نے کہا کہ صاحب حیثیت شہری غرباء و مستحقین کا خیال رکھیں۔