ذیشان علی نقوی کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اسلام آباد (خبر نگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنما و ڈپٹی میئر اسلام آباد سیدذیشان علی نقوی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے بعدتمام گروپوں کی جانب سے جس جذبے کااظہار کیاگیا وہ لائق تحسین ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کومکمل کرانے میں الیکشن کمیٹی سمیت سنیئر صحافیوں نے مثبت کردار اداکیا وہ بھی قابل تحسین ہے۔انہوں نے نومنتخب صدر شکیل قرار، جنرل سیکرٹری انوررضا،سنیئر نائب صدر احمد نواز ، نائب صدر راجاخلیل احمد،شاہ محمد،سعدیہ کمال، سیکرٹری فنانس صغیر احمدچودھری،جوائنٹ سیکرٹری سید شیراز گردیزی ، ندیم چودھری،احتشام الحق اور شکیل جلیل سمیت گورننگ باڈی کے تمام ممبران کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتاہوں۔