کندھکوٹ میں ڈاکووں کیخلاف پولیس کا آپریشن، کئی ٹھکانوں کو آگ لگا دی
کندھکوٹ (صباح نیوز)کندھکوٹ میں ڈاکو گل بیگ جاگیرانی اوراس کے ساتھیوں کیخلاف پولیس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ایس ایس پی کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکووں کے کئی ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ایس ایس پی سید اسدرضا شاہ کے مطابق کچے کے علاقے میں ڈاکوگل بیگ جاگیرانی اورگینگ کی موجودگی پر آپریشن جاری ہے۔آپریشن کے دوران ڈاکوئوں نے پولیس پرجدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کاپولیس نے بھرپور جواب دیا ہے او ر ڈاکووں کے کئی ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔آپریشن میں 300 پولیس اہلکار،100 پولیس کمانڈوز اور بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ کچے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔