مصر: سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 6 جنگجو ہلاک
قاہرہ (اے پی پی) مصری وزارت داخلہ کے مطابق پولیس اور عسکریت پسندوں کے مابین ایک جھڑپ میں6 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ مصریحکومت کے مطابق یہ مسلح تصادم اس وقت شروع ہوا، جب پولیس نے ملک کے جنوبی صوبے سہاج میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ مصر کو 2013 ء میں صدر مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے اسے شدت پسند گروپوں کی مسلح کارروائیوں کا سامنا ہے۔