پاکستان انڈر 16 نے آسٹریلیا کو4 وکٹوں سے ہرادیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان انڈر 16 نے آسٹریلیا انڈر 16 ٹیم کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کر لی۔ آئی سی سی گلوبل کرکٹ اکیڈمی میں کھیلی جانے والی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا انڈر 16 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 140 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ فدائن 38 اور نیوتھان نے 33 نمایاں رنز بنائے۔ پاکستان کے نوجوان باولر فیصل اکرام نے پانچ اور احمد خان نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 141 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر یورا کر لیا۔ پاکستان ٹیم کے رضوان نے 36 اور حسیب اﷲ نے 33 نمایاں رنز سکور کیے۔