سرفراز احمد نے ایک ٹیسٹ میچ میں 10 کیچز کا قومی ریکارڈ قائم کر دیا
جوہانسبرگ ( آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیاپاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف دے دیا پاکستانی باولرز نے شاندار باولنگ کی تو کپتان سرفراز احمد نے بھی وکٹوں کے پیچھے خوب شکار کیے انہوں نے 10 بلے بازوں کے کیچ تھام کر نیا قومی ریکارڈ قائم کردیاان سے پہلے پاکستان کی جانب سے راشد لطیف اور کامران اکمل نے وکٹوں کے پیچھے ایک ہی ٹیسٹ میچ میں 9، 9 شکار پکڑے تھے،سرفراز احمد نے دونوں اننگزوں کے دوران پانچ پانچ کھلاڑیوں کے کیچ پکڑے پہلی اننگز میں انہوں نے اوپنرز مارکرم اور ایلگر کا شکار کیا جبکہ زبیر حمزہ، باووما اور ربادا بھی سرفراز احمد کا شکار بنے جبکہ دوسری اننگز میں بھی سرفراز احمد نے دونوں اوپنرز مارکرم اورایلگرجبکہ ہاشم آملہ ، باووما اور اولیور کے کیچزبھی پکڑ کر ایک میچ میں 10 کیچ پکڑنے کا ریکارڈ قائم کیا۔