سعودی شہر طائف میں مختلف دکانوں سے غیر ملکی خواتین گرفتار
طائف(اے پی پی)سعودی شہر طائف کیلیبر ڈیپارٹمنٹ نے مختلف دکانوں میں کام کرنے والی غیر ملکی خواتین کو گرفتار کیا ہے جو سعودیوں کا روپ دھارے ہوئے تھیں۔ طائف لیبر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عمر الوعیل نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ دکانوں کے مالکان نے سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسی خواتین کو دکانوں پر بٹھا رکھا تھا جو سعودی خواتین کا روپ دھارے ہوئے تھیں۔