چین کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی، 21 کان کن ہلاک، 66 کو بچالیا گیا
بیجنگ(اے این این)چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 کان کن ہلاک جبکہ66 کو بچا لیا گیا۔چینی میڈیا کے مطابق کان بیٹھنے کا حادثہ صوبے شانزی پی گزشتہ دوپہر پیش آیا اورحادثے کے وقت کوئلے کی کان میں 87 افراد موجود تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں تمام مزدور ملبے تلے دب گئے ۔چینی امدادی ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے 66 افراد کو بچایا اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا۔تاہم حادثے میں 21کان کن ہلاک ہوگئے ۔ حکام نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔