آٹھواں رشید ڈی حبیب میموریل گولف ٹورنامنٹ مطلوب احمد کے نام
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) مطلوب احمد نے قومی چیمپین محمد شبیر کو شکست دے کر بینک الحبیب کا آٹھواں رشید ڈی حیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ 2019 اپنے نام کر لیا۔ ان کا اسکور 274 – 14 انڈر تھا جس سے انہیں 630,329 روپے کی انعامی رقم کی ادائیگی کی گئی۔ بہتر لاکھ کی مجموعی انعامی رقم کے حامل گولف ٹورنامنٹ کا فائنل 13 جنوری کو کراچی گولف کلب میں کھیلا گیا۔ انصر محمود اور محمد شبیر نے 276- 12 انڈر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے۔ ان دونوں کی انفرادی انعامی رقم 324,651 تھی۔ محمد شبیر قومی گولفر ہونے کے ساتھ ساتھ گذشتہ سال کے دفاعی چیمپین بھی تھے۔ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے حمزہ امین کو 202,380 روپوں کی انعامی رقم ادا کی گئی۔ پاکستان کے پانچ بہترین گولفرز محمد اشفاق، وحید بلوچ، مطلوب احمد، محمد منیر اند محمر شبیر کے درمیان پانچ لاکھ روپے کی اپیرینس منی برابر تقسیم کی گئی۔ اسی طرح ڈیڑھ لاکھ روپے کی اپیرینس منی تین سینیر پروفیشنلز؛ محمود کیانی، محمد اکرم اور امداد حسین کے درمیان برابر تقسیم کی گئی۔ سینیر پروفیشنلز کی کیٹگری میں امداد حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 131,670 روپوں کی امدادی رقم جیتی۔ دوسری پوزیشن پر محمد اکرم کو 82,294 ادا کیے گئے جبکہ تیسری پوزیشن پر افتخار احمد 61,916 روپوں کے حقدار بنے۔ کراچی گولف کلب کی پروفیشنلز کیٹگری میں ایاز گل پہلی پوزیشن کے حقدار ہوکر 81,000 روپے ساتھ لے گئے۔ تاج نبی، شہزاد یوسف اور شاکر علی دوسری پوزیشن لے کر انفرادی طور پر 51,450 روپوں کے حقدار ہوئے۔ نبیل خان نے کراچی گولف کلب کیڈی کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے 82,350 روپوں کی انعامی رقم جیت لی۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ایم نواز نے 66,600 روپے اور تیسری پوزیشن پر آنے والے کالفورٹ جان نے 49,950 روپے انعام میں جیتے۔ کراچی گولف کلب کی سینیر پروفیشنلز کیٹگری میں لطیف خاصخیلی نے اول پوزیشن حاصل کی اور ان کی انعامی رقم 19,000 روپے تھی۔ رنر اپ سید جمال بادشاہ کو 15,000 روپے کی ادائِگی کی گئی۔ پی اے ایف کے اسد خان نے ینگ پروفیشنلز کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور کاشف مسیح دوسرے نمبر پر رہے۔ ان کی انعامی رقوم بالترتیب 42,750 اور 33,750 تھی۔ ہول اِن ون کرنے والے کے لیے رکھی گئی 1300 سی سی کار اپنے فاتح کا انتظار کرتی رہی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل آصف خالق، ہلالِ امتیاز ملٹری پاکستان نیوی نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بینک الحبیب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقسیمِ انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک الحبیب کے منیجنگ ڈائریکٹر عباس ڈی حبیب نے کہا ہم پاکستان گولف فیڈریشن کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ بارہ سے چودہ سال کے تین گولفرز کو تربیت فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کیا جائے۔'' صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نئے چیمپین مطلوب احمد نے پاکستان میں گولف کے فروغ کے لیے بینک الحبیب کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف کیا۔