کمشنر کراچی میراتھن شہر قائد کو امن کا گہوارہ بنا نے کی بہترین کاوش ہے، سلیم خمیسانی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی نے کمشنر کراچی سٹی میراتھن 2019ء کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ،میراتھن کو شہر کراچی کے لئے کمشنر کراچی اور اُں کی ٹیم کی بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے کہاکہ شہر قائد میں منعقد ہونے والا میراتھن شہر قائد کو امن کا گہوارہ بنا نے کی ایک کاوش ہے محمد سلیم خمیسانی نے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے شہر کراچی کا بین الاقوامی تشخص اُجاگر ہوگا سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن 3فروری کو منعقد ہونے والے کمشنر کراچی سٹی میراتھن 2019ء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو مکمل تعاون اور اہلیان کراچی سے اپیل کی ہے کہ شہر کراچی میں منعقدہ اس تاریخی میراتھن میں بھر پور شرکت کرکے اسے کامیاب بنا ئیں اور دنیا پر یہ ثابت کردیں کہ پاکستان ایک پر امن ملک اور شہر کراچی دنیا کا بے مثال شہر ہے ۔