شہباز شریف حمزہ کیخلاف ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کا الزام‘ نیب نئے کیس کیلئے تیار
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف نئے کیس کی تیاری شرو ع کر دی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کے الزام پر مبنی ایک اور کیس کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے اور اس کیس میں نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے ہیں۔ نیب پہلے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ہنڈی کے ذیعے کروڑوں روپے کی منتقلی کے انکشاف کے بعد کیس کی تحقیقات مزید تیز کردی گئی ہیں۔
نیب نیا کیس