کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی ساتویں برسی آج منائی جائےگی
فیصل آباد (آن لائن) پاکستانی کم عمر مائیکرو سافٹ وئیر شعبہ آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی ساتویں برسی فیصل آباد ملک بھر میں آج منائی جائےگی۔ ارفع کریم فیصل آباد کے ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں۔ اس سلسلہ میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔ ارفع کریم نے صرف 9 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ پروفیشل ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ 2فروری 1995ءکو پیدا ہوئی تھیں۔ ارفع کریم کو 22 دسمبر 2011ءکو مر گی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ کومے کی حالت میں 14 جنوری 2012ءکو انتقال کرگئیں۔
ارفع کریم