فیروزوالہ : پتنگ پکڑنے کا جھگڑا کونسلر اور ساتھیوں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک
فیروزوالہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ابوالخیر (کوٹ عبدالمالک) میں کونسلر کے کھیت میں گرنے والی کٹی پتنگ پکڑنے کے جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق کٹی ہوئی پتنگ کونسلر کے کھیت میں جاگری جس کو پکڑنے کیلئے متعدد لڑکے کھیت میں داخل ہوگئے جن کو پکڑ کر کھیت میں بٹھا لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ لڑکوں کو چھڑوانے کیلئے آنے والے صداقت علی عرف نیکو وغیرہ نے مداخلت کی تو کونسلر چودھری عبدالحمید عرف ننھا نے ساتھی کے ہمراہ گولی مار کر اسے قتل کردیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔ نوجوان کے قتل پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔بتایا گیا ہے کہ ابوالخیر کے متعدد لڑکے قریبی کھیت میں کھیل رہے تھے کہ کونسلر چودھری عبدالحمید کے ملازمین نے عبدالرشید اور غفران کو پکڑ کر کھیت میں بٹھا لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس سلسلے میں نوجوان صداقت علی عرف نیکو نے اپنے بھائی اور ساتھی کے ہمراہ کھیت میں داخل ہو کر پکڑے ہوئے لڑکوں کو چھڑوانے کی کوشش کی تو کونسلر عبدالحمید اور اسکے ملازمین ساجد وغیرہ نے حملہ کردیا۔ کونسلر کی فائرنگ سے صداقت علی گولی لگنے سے دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا۔دریں اثنا فیصل آباد کے علاقہ ماڈل ٹاﺅن میں کھمبے سے پتنگ پکڑتے چھت سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملتان کا رہائشی 25 سالہ محمد محسن مقامی پلازہ میں سکیورٹی گارڈ تھا۔ پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر چل بسا۔ دریں اثنا پیپلز کالونی گوجرانوالہ میں تیزدھار دھاتی ڈور گردن پر پھرنے سے 3 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ مجاہد پورہ کا شاہد اپنے تین سالہ بیٹے ابراہیم کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ سستا بازار کے قریب کٹی پتنگ کی تیزدھار دھاتی ڈور بچے کی گردن پر پھر گئی۔ بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
نوجوان/ کرنٹ
لاہور، سندر (نامہ نگار+ خصوصی رپورٹ) لاہور پولیس نے مختلف علاقوں مےں پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے 70 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ہےں جن مےںسٹی ڈویژن سے15، کینٹ 13، ماڈل ٹاو¿ن17، اقبال ٹاو¿ن 8، سول لائن 2 جبکہ صدر ڈویژن سے 15 پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے سےنکڑوں پتنگےں اور بڑی مقدار مےں ڈور کے پنے اور چرخےاں برآمد کرلی گئیں۔ دوسری طرف شہر میں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں مکمل ناکام رہی۔ بعض مقامات پر پولےس پتنگ بازوں سے دےہاڑےاں بھی لگاتی رہی۔ پتنگ بازی کے قاتل کھےل پر پابندی کے باوجود اتوار کو چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں شاہدرہ ،شاہدرہ ٹاﺅن ،راوی روڈ ،نولکھا ،شفیق آباد ،ٹبی سٹی ،مصری شاہ،اسلام پورہ ،نیوانارکلی ،گجر پورہ ،شالیمار ،سول لائن ،قلعہ گجر سنگھ ،گڑھی شاہو،لٹن روڈ ،مزنگ ،سمن آباد ،ملت پارک ،گلشن راوی ،شیراکوٹ ،وحدت کالونی ،اقبال ٹاﺅن ،گلبرگ،لیاقت آباد ،فیصل ٹاﺅن ،غالب مارکیٹ ،کاہنہ ،نصیر آباد ،کوٹ لکھپت ،نشتر کالونی ،فیکٹری ایریا،غازی آباد ،ہنجروال ،ٹاﺅن شپ ،گرین ٹاﺅن ،سٹی رائیونڈ ،دھرم پورہ ،ہربنس پورہ ،صدر بازار سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرا ےا اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس سے مزےد قےمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے ۔ علاوہ ازیں سندر کے علاقہ میں بھی پولیس نے 12 سے زائد پتنگ فروشوں کو گرفتار کرلیا کرکے 100 سے زائد پتنگیں اور 30 چرخیاں برآمد کرلیں۔
کریک ڈاﺅن/ پتنگ باز