بلوچستان سے سینٹ کی خالی نشست پر آج الیکشن حکومت نے ساتھ نہ دیا تو اتحاد ختم ‘بی این پی مینگل کی دھمکی
اسلام آباد (صباح نیوز + آن لائن) بلوچستان سے سینیٹر اعظم موسی خیل کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر آج( سوموار کو) سینیٹ میں پولنگ ہوگی جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گی اور سکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات رہیں گے۔ 5 امیدوار الیکشن حصہ لے رہے ہیں۔ بی اےن پی مےنگل نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دےتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سےنٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں بی اے پی کے امےدوار کا ساتھ دےا تو ہم اتحاد کا حصہ نہےں رہےں گے۔ سےنٹ کی نشست پر بلوچستان نےشنل پارٹی کے منظور کاکڑ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے غلام نبی مد مقابل ہےں جبکہ دونوں جماعتےں حکومتی اتحادی ہےں۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق بلوچستان نےشنل پارٹی (مےنگل ) سےنٹ کی نشست کے ضمنی انتخاب مےں حکومتی حماےت نہ ملنے پر ناراض ہوگئی ہے۔ بی اےن پی مےنگل نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دےتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ حکومت سےنٹ نشست پرہمارے امےدوار کی حماےت کرے۔ اگر حکومت نے بی اے پی کے امےدوار کی حماےت کی تو حکومتی اتحاد مےں رہنے کے فےصلے پر نظرثانی کرےں گے۔ بلوچستان اسمبلی مےں تحرےک انصاف کے 7اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 24ارکان جبکہ بی اےن پی مےنگل کے 10ارکان ہےں۔
سینٹ الیکشن