کندکوٹ: ڈاکوﺅں کے خلاف پولیس کا آپریشن، متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی
کندکوٹ (آئی این پی) کندکوٹ میں ڈاکو گل بیگ جاگیرانی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پولیس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوﺅں کے کئی ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے مطابق کچے کے علاقے میں ڈاکو گل بیگ جاگیرانی اور گینگ کی موجودگی پر آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران ڈاکوﺅں نے پولیس پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کا پولیس نے بھرپور جواب دیا ہے اور ڈاکوﺅں کے کئی ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔ آپریشن میں 300 پولیس اہلکار، 100 پولیس کمانڈوز ا ور بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جبکہ کچے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس آپریشن