رواں ماہ کے دوران مہنگائی میں 0.40 فیصد اضافہ 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں
لاہور (این این آئی) رواں مالی سال جنوری کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق گندم، آٹا ،باسمتی چاول ،پیاز ،کیلے، لہسن ،خوردنی تیل، دال مسور ،چنے کی دال ،دال مونگ ،دال ماش، تازہ دودھ ، دہی، چائے، انڈے، گڑ، چینی، مٹن، بیف، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی سمیت 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ زندہ مرغی، ایل پی جی ،ٹماٹر،آلو،سمیت دیگر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔پیٹرول ،ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، ملک پاڈر، سرخ مرچ ،مسٹرڈ آئل ، سگریٹ ، صابن سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے کے مقابلے میں دوسرے ہفتے میں 8 ہزار تا 12 ہزارآمدنی ،12 ہزار تا 18 ہزار ،18 ہزار تا 35 ہزار تک اور 35ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.47، 0.45 ،0.41 اور 0.34 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے مزید ترسیلات زر بھیجیں۔ایک ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا ترسیلات زر میں اضافے کے ادائیگیوں میں توازن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ موجودہ حکومت کے پہلے چھ ماہ کے عرصے میں ترسیلات زر میں 10فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج ملنا شرع ہوگئے ہیں۔
مہنگائی