کراچی:ابراہیم حیدری سے ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف کی لاش بر آمد

14 جنوری 2018 (15:38)

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف کی لاش ملی ہے ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ملنے والی لاش ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر کی ہے ۔مقتول کے جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے ،جس سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف ہیں ۔جبکہ موت کی وجوہات اورلاش کی شناخت کی تصدیق کیلئے لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جناح اسپتال کی انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ مقتول کو قتل کیا گیا یا ان کی موت طبعی طور پر واقع ہوئی ۔