کراچی: ٹیپو سلطان روڈ کے قریب پولیس کی کارروائی، چینی باشندہ گرفتار ، نقدی اور اسکمنگ ڈیوائس برآمد

14 جنوری 2018 (14:08)

کراچی پولیس نے ٹیپو سلطان روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور اسکمنگ ڈیوائس برآمد کرلی۔ اتوار کو علی الصبح پولیس مددگار 15 پر مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر کارروائی کی جس کے دوران ایک چینی باشندے کو گرفتار کرلیا جب کہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اے ٹی ایم مشین میں نصب کی جانے والی اسکمنگ ڈیوائس اور ساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔