دور حاضر میں نسل پرستی انتہا پسندی عروج پر ، انسانیت خطرے میں ہے: عمر سیف
لاہور(لیڈی رپورٹر) آج کے دور میں انسانیت خطرے میںہے، نسل پرستی نفرت اورانتہاپسندی عروج پر ہے جوجمہوریت کے خاتمے کی راہ ہموار کررہی ہے، ہمیںدہشتگردی کیخلاف جنگ یا ڈکٹیٹرشپ دونوں میںسے ایک کاانتخاب کرنااورقانون کی حکمرانی، آزادی اور جمہوریت کواپناکر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاں رہنا ہوگا، اس تاثرکوزائل کرناہوگا کہ پاکستان دنیامیں تنہاہے، ہمیں اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کاازالہ کرکے دنیا کوبتاناہوگا کہ اسلام تشدد نہیں، امن کاداعی ہے ۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار الحمرامیںافکارتازہ تھنک ٹینک فیسٹیول کے مختلف سیشنوں سے خطاب میں کیا۔ مقررین میں وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی ڈاکٹرعمرسیف،توکل کرمان (یمن) ، مصدق ملک، ڈاکٹرعشرت حسین، نجم سیٹھی، سلمان اکرام راجہ ایڈووکیٹ، فریڈرک گریئر ڈاکٹررخسانہ ڈیوڈو دیگر دانشورشامل تھے۔ مقررین نے مزید کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی روبوٹک دنیاکے ساتھ ساتھ انسانی نفسیات کے مختلف پہلوؤں پربھی بات کرنی چاہئے۔