عوام صحت و تعلیم کے حوالے سے محرومی کا شکار ، کوئی پرسان حال نہیں:ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کی جان و مال کی حفاظت اور ان کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، ملک میں قانون طاقتور کے ہاتھوں کھیلتا ہے ہر طرف بدامنی ، مہنگائی ، بے انصافی اور ظلم کا راج ہے ۔ ملک میں تعلیم و صحت کے حوالے سے عوام محرمیوں کا شکار ہیں، تعلیمی اداروں اور سرکاری ہسپتالوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے مجبور اََ لوگ پرائیویٹ سیکٹر کی طرف جانے پر مجبور ہیں جس میں غریب آدمی کیلئے تعلیم اور صحت کی سہولیات کو حاصل کرنا ناممکن ہو گیا ہے ۔