مصطفی کمال کی قیادت میں بلوچ عوام متحدہو رہے ہیں:الطاف شاہد
لاہور( پ ر)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کی قیادت میں بلوچ عوام استحکام پاکستان کیلئے متحد اورمتحرک ہورہے ہیں ۔پاکستان اورپاک سرزمین پارٹی دونوں کامستقبل روشن ہے،پی ایس پی کی قومی قیادت قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔بلوچستان میں پاک سرزمین پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کی زبردست پذیرائی سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔