سوڈان انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے علوم کے فروغ کے لیے پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا سوڈانی سفیر کی وائس چانسلر یو ای ٹی سے ملاقات
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین سوڈان کے سفیر الشفیع احمد محمد نے یو ای ٹی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خاں سے انکے دفتر میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وائس چانسلر نے انہیں یو ای ٹی میں تعلیم وتحقیق کے متعلق اٹھائے گئے اقدامات اور کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ملکی وبین الاقوامی رینکنگ میں یو ای ٹی کی نمایاں پوزیشن پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا سوڈانی سفیر نے کہا کہ سوڈان انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے علوم کے فروغ کے لیے پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا۔