احتساب عدالت،پرویز الٰہی کی مستقل حاضری معافی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Feb 14, 2025

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن و کک بیکس ریفرنس میں پرویز الٰہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فریقین نے دلائل مکمل کرلئے۔ عدالت نے پرویز الٰہی اور سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں منظور کرلیں، مزید سماعت 27 فروری کو ہوگی۔

مزیدخبریں