حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) ریاض احمد تارڑ چیئرمن متحدہ محاذ اساتذہ ضلع حافظ آباد نے کہا ہے کہ ایک سال مکمل ہونے کو ہے مگر سرکاری ملازمین ابھی تک مردم شماری کے معاوضہ سے محروم ہیں۔سرکاری ملازمین کیساتھ محکمہ شماریات ابہام پیدا نہ کرے۔ ہر کام کرانے کے لئے ہمیں ہڑتال اور احتجاج پر مجبور کیا جاتاہے۔ میری سندس ارشاد ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سے گزارش ہے کہ ہماری سرکاری ملازمین کی آواز بنیں۔ اور اپنے ماتحت عملہ سرکاری ملازمین کو معاوضہ لیکر دیں۔ محکمہ شماریات کیخلاف مجبوراً احتجاج کی کال نہ دینی پڑے اور امن و امان کی ذمہ دار پنجاب حکومت پر ہوگی۔
سرکاری ملازمین ابھی تک مردم شماری کے معاوضہ سے محروم ہیں:ریاض احمد تارڑ
Feb 14, 2024