تمباکو کا استعمال آلودگی کا باعث، ماحول کیلئے نقصان دہ ہے،سیمی ایزدی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سینیٹ کی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر سیمی ایزدی نے تمباکو کنٹرول اور موسمیاتی تبدیلی کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمباکو کا استعمال آلودگی کا باعث بنتا ہے اور ماحول کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ انہوں نے پاکستان میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کے نفاذ کی تعریف کی اور تمباکو کنٹرول کے مقصد کے لیے اپنی حمایت کا عزم کیا،یہ بات انہوں نے ہارٹ فائل، ایک معروف ہیلتھ تھنک ٹینک این جی او کی طرف سے مقامی ہوٹل میں پاکستان میں سموک لیس ٹوبیکو اور ٹوبیکو اینڈ نیو نیکوٹین پراڈکٹس سے متعلق اپنے حال ہی میں تیار کردہ شواہد کے لیے منعقدہ پروگرام میں کیا، ایس ڈی پی آئی کے ڈاکٹر وسیم افتخار جنجوعہ اور بلیو وینز کے مسٹر قمر نسیم نے بالترتیب کے پی میں ٹی این این پی کے مسئلے اور ایس ایل ٹی کے مسئلے کے عالمی منظر نامے کا اشتراک کیا،خرم ہاشمی، سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر وائٹل سٹریٹیجیز نے پاکستان کے مخصوص تناظر میں اہم مسئلے کو شیئر کیا۔