اتباع رسول ؐہی حقیقی کامیابی کی ضمانت ہے،حاجی ظفر اقبال
اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) نبی ؐ کل کائنات کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے اتباع رسول ؐہی حقیقی کامیابی کی ضمانت ہے۔ان خیالات کا اظہار جامع مسجد عنایت غازی آبادمیں منعقدہ میلاد کانفرنس سے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاہے کہ۔قرآن و سنت ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور یہ امت محمدی کیلئے اللہ کا ایک خاص تحفہ ہے۔ مسلمان روئے زمین کے وہ خوش قسمت ہیں جنہیں امت محمدی ہونے شرف حاصل ہے۔ نفسا نفسی کے اس دور میں ہمیں نبی ؐ کی تعلیمات کو بھولنا نہیں چاہیے۔ ہم سب ملکر اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھام لیں اور تفرقے میں نہ پڑیں تو پوری دنیا کے مسلمانوں کی تمام مشکلات حل ہوسکتی ہیں۔کیونکہ اتباع رسولؐ ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کی واحد راستہ ہے اور یہی صراط مستقیم ہے ۔