سرگودھا : جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ حملہ میں شہید جوان سپرد خاک

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ حملہ میں شہید ہونے والے فوجی جوان کو پورے اعزاز کے ساتھ آبائی علاقہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ شہید سپاہی عزیز اختر کا تعلق سرگودھا کے علاقہ کڑانہ کے چک 54 جنوبی سے ہے جس کی میت آبائی گاؤں چک 54 جنوبی لائی گئی جہاں شہید جوان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا جس کی نماز جنازہ میں فوجی افسران اور جوانوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔