بھارتی انتہا پسندوں کے مظالم اور دہشت گردی سے تنگ آکر تامل ناڈو میں چار سو سے زائد دلتوں نے اسلام قبول کرلیا ۔ کہتے ہیں کہ حکومت جانوروں سے بھی بدترین سلوک کررہی ہے ۔ مزید تین ہزار دلت مسلمان ہونے کے لیے تیار ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے مختلف گاوں دیہات سے تعلق رکھنے والے دلتوں نے اسلام قبول کرکے پورے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے ۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ جانوروں سے زیادہ بدترین زندگی گزار رہے ہیں ۔ بنیادی سہولیات نہیں اور نا ہی اونچی ذات کے بھارتی ہندوں کے برابر آنے کا خواب تک دیکھنے کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی ناانصافی اور بدسلوکی نے انہیں مجبور کردیا کہ وہ مسلمان ہوجائیں ۔ ان کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ مزید تین ہزار دلت مسلمان ہونے کے لیے تیار ہیں ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024