پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی احد رضا میراور سجل علی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پرآج کل خوب گھوم رہی ہیں اورمداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق معروف ادکارہ سجل علی نے منگل کے روز اپنے انسٹاگرام پر پھولوں اورسرخ جوڑے کی تصویر شئیر کیں جس کے بعد سے ہی مداحوں کی جانب سے یہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ عنقریب سجل علی اور احد رضا میر شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ۔سجل علی اور احد رضامیر ڈرامہ "یقین کا سفر" میں اکٹھے جلوہ گر ہوئے تھے جس کے بعد اس جوڑی کو بے پناہ پذیرائی ملی تھی ۔حال ہی میں سجل نے اپنی 26 ویں سالگرہ منائی جس پر سجل علی نے احد رضا میر سمیت مداحوں اور اہل خانہ سے محبت اور نیک تمنائیں وصول کیں۔سالگرہ کے موقع پر ان کی ساس نے ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ پرسجل کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ " تمہارے ساتھ ہوتے ہوئے یہ دنیا ایک بہترین جگہ ہے،تمہیں سالگرہ مبارک ہو ۔"
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024