گوجرانوالہ میں بسنت منانے کے اعلان پر پولیس نے کارروائی کر کے 50 ہزار پتنگیں اور ڈور کی ہزاروں چرخیاں قبضے میں لے لیں جبکہ پتنگیں اڑانے اور فروخت کرنے والے 20 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔گوجرانوالہ شہر میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود منچلوں نے جمعہ کو بسنت منانے کا اعلان کر رکھا تھا۔ گرفتار افراد کے خلاف تھانوں میں مقدمات بھی درج کیے گئے۔سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے، بسنت منانے والے سیدھا جیل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کرنے والے کم عمر بچوں کے والدین کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024