آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد آج مزاکرات کامیابی سے ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےمذاکرات آج کامیابی سےمکمل ہونے کا امکان ہے جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیش رفت کا اعتراف کیا ہے۔علاوہ ازیں آئی ایم ایف نےپاکستان میں ٹیکس ریونیو بڑھانے پربھی زور دیاہے ۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیری رائس نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستانی معیشت کا دوسرا جائزہ لیا جارہا ہے اور آرٹیکل فائیو کے تحت معاشی صحت پر تفصیلی مشاورت بھی جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا اسٹاف پاکستان میں موجود ہے اور پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سےوزارت خزانہ کےحکام کا کہنا ہےکہ بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اور گردشی قرضوں پر آئی ایم ایف سے سخت بحث ہوئی ہےاورمذاکرات آج کامیابی سے مکمل ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے3جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دی تھی جس کی قسطیں 3 سال تک جاری رہے گیں ۔۔پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف سے ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز قرضے کی دو قسطیں مل چکی ہیں۔
یاد رہے کہ دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان کو45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے۔