اسلام آباد:مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ جنوری دوہزار بیس میں ترسیلات زر میں نو اعشاریہ چھتیس فیصد اضافہ ہوگیا ہےاور جولائی تا جنوری ترسیلات زر تیرہ اعشاریہ تیس ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ جنوری دوہزار بیس میں ترسیلات زر میں نو اعشاریہ چھتیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
مشیر خزانہ کے مطابق مالی سال دوہزار بیس جولائی تا جنوری ترسیلات زر تیرہ اعشاریہ تیس ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ترسیلات زر بارہ اعشاریہ چوہتر ارب ڈالر رہیں جبہکہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ترسیلات زر میں چار اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔