امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکہ کی جنوبی سرحد پر نافذ کی گئی قومی ایمرجنسی کی مدت میں ایک سال کے لئے بڑھا دی ہے۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میںکہا ہے کہ جنوبی سرحد پر انسانی بحران اور سکیورٹی کے پیش نظر انہوں نے گزشتہ سال 15 فروری کو قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا اسے ایک سال کے لئے مزید بڑھا رہا ہوں۔کانگریس کو الگ سے جاری کئے گئے ایک خط میں ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی سرحد پر غیر قانونی تارکین وطن، منشیات سمگلنگ اور انسانی بحران جیسے مسائل پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38