وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات کا پروگرام درست سمت میں گامزن ہے اور کینیڈا کے ساتھ طویل مدت ترقیاتی شراکت داری جاری رہے گی ۔
وہ اسلام آباد میں کینیڈا کے بین الاقوامی ترقی کے نائب وزیر Leslie Maclean کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔
فریقین نے ابھرتے ہوئے شعبوں میں ترقیاتی ضرورتوں ، تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بہتر انداز میں جاننے کیلئے اعلیٰ سطح پر رابطے جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہارکیا ۔