سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانات دھاندلی الزامات پراعلی سطح انکوائری کمیشن بنانے کا حکم
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانات 2003 میں دھاندلی اور اقربا پروری کے الزامات پراعلی سطح کا انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانات دوہزار تین میں مبینہ اقربا پروری سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے 2003 کے امتحانات کی تحقیقات کیلئے اعلی سطحی انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دیا جبکہ سیکریٹری قانون اور سیکریٹری سروسز کو بھی تین رکنی کمیشن کا حصہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کمیشن 6 ماہ میں انکوائری مکمل کرکے چیف سیکریٹری کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔