سابق صوبائی وزیر ضیاالحسن لنجار کی ضمانت میں 21 فروری تک توسیع
کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر ضیاالحسن لنجار کی ضمانت میں 21 فروری تک توسیع کردی ہے ۔سابق صوبائی وزیر قانون سندھ ضیاالحسن لنجار نکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس سے متعلق سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے نیب کے و کیل سے استفسار کیا کہ نیب قانون کی ترمیم کے بعد کیس کی کیا اہمیت بنتی ہے،جس پر نیب نے جواب جمع کرانے کی مہلت طلب کی عدالت نے نیب کو جواب جمع کرانے کی ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کی اور تفتیش میں نیب کی سست روی پر عدالت نے برہمی کا اظہارکیا چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس ڈبل اسٹینڈرڈ ہے ایک کیس میں نرمی تو دوسرے میں کھینچا تانی کرتے ہیں ،عدالت نے ضیاالحسن لنجار کی ضمانت میں 21 فروری تک توسیع کردی،نیب کا کہنا ہے کہ کرپشن کی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیا،ضیاالحسن لنجار کیخلاف انوسٹی گیشن مکمل کرلی ہے۔