افغانستان ، برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک ، 2 لاپتہ ہو گئے
کابل(آن لائن) افغانستان میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک جبکہ دو لاپتہ ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سانحہ وسطی صوبہ دائیکنڈی کے گائوں میسار میں اس وقت پیش آیا جب برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد گھر کے ملبے تلے دب گئے ۔ مقامی رہائشیوں نے چار افراد کی لاشیں جبکہ ا یک شخص کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا ۔ دیگر دو افراد ابھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔