ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 24 فروری تک ملتوی
کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عدال زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر ملزم کے وکیل فرید احمد دائیو پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کے وکیل آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو درخواست مسترد کردیں گے،عدالت نے ملزم عادل زمان کے وکیل کو 24 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا۔