سعودی عرب: جدہ میں سرکاری اداروں کے اطراف حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع
جدہ (اے پی پی)جدہ میں سرکاری اداروں کے اطراف حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کہا کہنا ہے کہ شہر بھر میں حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) اور ایک اہم رہائشی کمپلیکس کے اطراف رکاوٹیں ہٹائی گئی ہیں۔کئی اداروں پر مشتمل خصوصی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ حفاظتی رکاوٹوں کے اسباب ختم ہو گئے ہیں۔ اب انہیں ہٹایا جانا ضروری ہو گیا ہے۔ حفاظتی رکاوٹیں شہر کے جمالیاتی منظر پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔ یہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔