سپریم کورٹ،احسان اللہ احسان کے فرار پرشہدا آرمی پبلک سکول کے لواحقین کی درخواست
اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں احسان اللہ احسان کی سرکاری تحویل سے فرار کا ہو نے پرشہدا آرمی پبلک سکول کے لواحقین نے درخواست دائر کردی شہدا آرمی پبلک اسکول کے لواحقین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو درخواست دے دی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احسان اللہ احسان کے فرار ہونے پر سخت صدمے میں ہیں،دہشت گرد احسان اللہ احسان نے آرمی پبلک اسکول پر حملے کی ذمہ داری قبول کی دہشت گرد کے فرار ہونے سے متاثرہ خاندان کے ذہنوں میں بہت سے سوالات پیدا ہوئے احسان اللہ احسان نے 2017 میں رضاکارانہ طور پر سرینڈر کیا،احسان اللہ احسان سرکاری تحویل سے کیسے فرار ہو سکتا ہے احسان اللہ احسان کو چند شرائط کے عوض چھوڑا گیا درخواست میں استدعا کی گی ہے کہ احسان اللہ احسان کے فرار میں ذمہ داری لوگوں کو نوٹس جاری کر کے وضاحت لی جائے بتایا جائے کے ریاست احسان اللہ احسان کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں کیوں ناکام ہوئی؟