پاک امریکا تعلقات کے حالیہ بیانات انتہائی مثبت,پاکستان پرانگلیاں اٹھانے کے بجائےکردار کو سراہا جارہا ہے:شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو دنیا سراہا رہی ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میونخ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونخ میں گلوبل سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی روانہ ہورہاہوں، گلوبل سکیورٹی کانفرنس میں دنیا بھر میں بہت سے ممالک شرکت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں عالمی سکیورٹی صورتحال پرمستقبل کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جاتاہے جہاں دنیا بھرسے وزرائے خارجہ،وزرائے دفاع، سکیورٹی ماہرین شرکت کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میونخ میں افغان صدر اشرف غنی بھی تشریف لارہے ہیں،ایک پینل ڈسکشن میں افغان صدراشرف غنی افغانستان کا نقطہ نظرپیش کریں گے۔میں پاکستان کے نکتہ نظر کو سب کے سامنے رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کے حالیہ بیانات انتہائی مثبت ہیں، پاکستان پرانگلیاں اٹھانے کے بجائے پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے۔