سو شل میڈیا صارفین کے خلاف کر یک ڈائو ن مسترد کر تے ہیں ، فیصلہ عوام دشمنی ہے ، قاضی محمو د قادری
کراچی (نیوزرپورٹر) مرکزی قائم مقام امیرتحریک لبیک پاکستان سجادہ نشین آستانہ عالیہ اعوان شریف ضلع گجرات پیر قاضی محمد محمود قادری اعوانی نے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کے حکومتی اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر گستاخہ پیجز چلانے والوں کو تو نہیں پکڑتی لیکن حکومت مخالف سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری جاری ہے۔ یہ بات ایک حقیقت ہے کہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مذہبی و سیاسی منافرت پر مبنی نفرت انگیز لٹریچر پی ٹی آئی والے خود پھیلاتے ہیں، ان کے خلاف کب کارروائی ہوگی؟ لبرل اور سیکیولر طبقہ ’’فری تھنکنگ‘‘ اور ’’کریٹیکل تھنکنگ‘‘ کے نام پر توہین آمیز مواد پھیلاتا ہے لیکن سرکاری ادارے شکایات کے باوجود ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی قائم مقام امیر تحریک لبیک پاکستان پیر قاضی محمد محمود اعوانی قادری نے اپنے دورہ کراچی کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔