تجا وزات آپریشن سے متا ثرہ درجنو ں تا جروں کا متبادل دکانیں لینے سے انکا ر
کراچی ( خبر نگار) تجا وزات کے خا تمے کیلئے جاری آپر یشن کی زد میں آنے والے متا ثرین میں سے درجنو ں تا جروں نے متبادل دکانیں لینے سے انکا ر کر دیا بدھ کے روز میئر کراچی کی جا نب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مرکز کی بلڈنگ میں1443 تا جروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے متبادل دکا نیں دیئے جا نے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب اس وقت بد نظمی کاشکا ر ہو گئی جب درجنوں تا جروں نے میئر کے خلاف نعرہ با زی کی اور متبادل دکانیں لینے سے انکار کردیا احتجاج کرنے والو ں میں کھو ڑی گا رڈن کے176 دکانداروں نے متبادل دکا نیں لینے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ میئر کراچی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجا ئے دوسرے مقا صد پر توجہ دے رہے ہیں جس کے بعد میئر کراچی وسیم اختر ناراض ہو کر تقریب سے چلے گئے۔