منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شہد پولیس ا ہلکار کی نماز جنازہ ‘ آئی جی و دیگر افسران کی شرکت
کراچی (کرائم رپورٹر) پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے ولاے پولیس کانسٹیبل فاروق کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں آئی جی پولیس سندھ کلیم امام اور ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے علاوہ دیگر سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ آئی جی سندھ نے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ انہوں نے شہید کانسٹیبل کو تمام مروجہ مراعات کے لیے اقدامات کو بھی تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر اور مربوط اقدمات کرنے کا حکم دیا۔