مسائل کا واحد حل قرآن و سنت کے نظام میں ہے‘ محمد حسین محنتی
کراچی(نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اللہ اور اسکے رسول سے بغاوت پر مبنی فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت نے ملک وقوم کو اللہ کی نعمتوں سے محروم اور مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،تیل، گیس ،کوئلہ سمیت قدرتی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود آج پاکستان کے عوام غربت وافلاس کا شکار اور صحت، تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، مسائل کا واحد حل قرآن وسنت کا نظام اور کرپٹ قیادت سے نجات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی برادر تنظیمات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں این ایل ایف، اسلامی جمعیت طلبہ، جے آئی یوتھ، جمعیت طلبہ عربیہ، تنظیم اساتذہ، اسلامک لائرزفورم،پیما، انجنیئرنگ فورم اور ایما سمیت دیگر برادر تنظیمات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس سے صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی نائب امیرحافظ نصراللہ عزیز، سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، ناظم تنظیم محمد مسلم بھی موجود تھے۔