ایک تصویر ایک کہانی

واپڈا حکام بجلی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں وہاں اس طرف توجہ دینی چاہئے۔ یہ تصویر بی بی پاک دامن بازار کی ہے جہاں بجلی کے ہائی وولٹ کے تار مکانوں کے بالکل ساتھ ہیں جو کسی وقت بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اہل علاقہ نے کئی بار اس پر احتجاج بھی کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔ کسی بڑی حادثہ سے بچنے کے لئے محکمہ مین بازار سے بجلی کے پول ہٹا کر اس کے متبادل بندوبست کرے جو مکانوں کی چھتوں کے قریب نہ ہوں چھوٹے بچوں کو اتنا علم نہیں ہوتا کہ اس میں کرنٹ ہے جو چھت پر جا کر کھیلتے ہیں کسی حادثہ کا خدشہ ہے۔(تصویر:اعجاز لاہوری)