شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے ضلعی انتخابات 31 مارچ تک مکمل کرنے کا فیصلہ
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب نے ضلعی انتخابات 31 مارچ تک مکمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضلعی سطح پر لیگل کمیٹیاں اور ڈویژنل سطح پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیج حسینی پر خود ساختہ عقائد پیش کرنے والے مقررین کی بد کلامی کا صبر و تحمل اور قانونی طریقے سے سد باب کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ تکفیری عناصر کی اتحاد امت میں رخنہ ڈالنے کی سازشوں میں ناکامی کے بعد استعماری قوتیں اب فتنہ نصیریت اور غالیت کی خباثتیں شروع کروا کر قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ ریاستی ادارے نوٹس لیں۔ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت بھرپور کردار ادا کریں۔